ہفتہ ۱۷ نومبر ۲۰۱۸ -

حرام مغز میں پیوند لگا کر ایک اپاہج مریض کو چلنے کے قابل بنایا گیا

ویب ڈیسک | ۲ ھفتے پہلے

64

No-Image

جنیوا: سویٹزر لینڈ میں ایک اہم اور پرامید تجربے کے بعد وھیل چیئر کے محتاج شخص کو اعصابی پیوند لگایا گیا تو وہ اپنے پیروں پر کھڑا ہوکر چلنے لگا۔

اس شخص کا حرام مغز (اسپائنل کورڈ) کسی وجہ سے متاثر ہوگیا تھا اور اس کے اعصاب کے سگنل ٹانگوں تک نہیں پہنچ رہے تھے۔

اسی طرح کے ایک اور تجربے میں دو افراد کے حرام مغز میں برقی پیوند (امپلانٹ) لگائے گئے تو ان کے پیروں کے پٹھوں میں حس جاگنے لگی۔

عالمی شہرت یافتہ سائنسی جریدے نیچر میں شائع رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حرام مغز ہی وہ مقام ہے جو اعضا کو کنٹرول کرکے حرکت دیتا ہے اور ہمیں پیروں میں سردی گرمی اور دباؤ کا احساس بھی اسی وجہ سے ہوتا ہے۔ حرام مغز کے متاثر یا تباہ ہونے کی صورت میں مریض جزوی یا مکمل طور پر معذور ہوکر بستر یا وھیل چیئر کا محتاج بن جاتا ہے۔

گردن کے نیچے سے ریڑھ کی ہڈی کے کنارے تک جو اعصاب تاروں کی طرح چپکے ہوتے ہیں انہیں مجموعی طور پر حرام مغز سے تعبیر کیا جاتا ہے۔سوئس فیڈرل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے مہارین نے متاثرہ افراد کے حرام مغز میں برقی پیوند لگائے جس کے بعد برقی سگنل کی رکاوٹ دور ہوگئی اور دماغ کے سگنل حرام مغز سے ٹانگوں تک جانے لگے ۔ جن جن افراد میں یہ پیوند لگایا گیا ان میں کچھ نہ کچھ بہتری دیکھی گئی ۔

ایک مریض ڈیود مائزی کھیل کے دوران چوٹ لگنے کے بعد عمربھر کے لیے معذور ہوچکا تھا۔ لیکن وہ اس عمل کے بعد اپنے پیروں پر چلنے لگا ہے۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371