اتوار ۲۵ آگست ۲۰۱۹ -

چترال: چار افراد برفانی تودے کی زد میں آ گئے، دو کی لاشیں نکال لی گئیں

ویب ڈیسک | ۱۰ ماہ پہلے

197

No-Image

چترال: (4 نومبر 2018) چترال کے تحصیل دروش کے دورافتادہ وادی شیشی کوہ میں چار افراد برفانی تودے کی زد میں آکر لاپتہ ہو گئے جن میں دو کی لاشیں نکال لی گئیں۔چترال کے تحصیل دروش کے دورافتادہ وادی شیشی کوہ میں چار افراد برفانی تودے کی زد میں آکر لاپتہ ہو گئے ہیں۔

برفانی تودہ وادی شیشی کوہ کے دورافتادہ پہاڑی علاقے گورین گول میں گرا ہے۔ لاپتہ ہونے والے چاروں افراد بالائی چراگاہ سے مویشیوں کو لانے جارہے تھے کہ تودے کی زد میں آگئے۔ گورین گول شیشی کوہ میں برفانی تودہ کی زد میں آکر لاپتہ ہونے والے چار افراد میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ لاپتہ افراد کے نام مومن اور امیرزادہ ولد خائستہ خان رہائش شاہی نور شیشی کوہ، سعد ملوک ولد بہادر اور عثمان ولد گل محمد رہائش کاوتی ارندو ہیں۔مقامی لوگوں نے اپنی مدد اپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے لاپتہ افرادکی تلاش میں مصروف ہیں۔

دروش پولیس ،چترال لیویز ، ریسکیو 1122 کی ٹیمیں روانہ چکی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ برف کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو جائے حادثہ تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا پڑ رہا ہے۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371