پير ۱۶ ۲۰۱۹ -

بیوی نے طلاق نہ دینے پر شوہر کی پٹائی کر ڈالی

ویب ڈیسک | ۷ ماہ پہلے

140

No-Image

خانقاہ ڈوگراں: خانقاہ ڈوگراں میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں بیوی نے طلاق نہ دینے پر اپنے شوہر کی پٹائی کر ڈالی اور بچے بھی ساتھ لے گئی، شوہر انصاف کے لئے پولیس سٹیشن پہنچ گیا۔

خانقاہ ڈوگراں کا رہائشی محمد اشفاق اپنی دوکان پر بیٹھا تھا کہ اس کی اہلیہ عذرا نے اسے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔

معذور محنت کش محمد اشفاق کا کہنا تھا کہ اس کی اہلیہ پہلے بھی اس پر تشدد کرتی رہتی تھی، اس مرتبہ طلاق لینے کے لئے وہ تین نامعلوم افراد کے ہمراہ مجھے ڈنڈوں سے مار کر زبردستی مجھ سے طلاق لکھوا لی جبکہ میرے بچے بھی اپنے ساتھ لے گئی ہے۔

متاثرہ شوہر نے اپنی بیوی کے خلاف پولیس سٹیشن درخواست جمع کروا دی ہے۔ محنت کش اشفاق نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی عثمان بزدار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371