ہفتہ ۲۱ ۲۰۱۹ -

کراچی میں کانگو وائرس کا پہلہ کیس سامنے آگیا

ویب ڈیسک | ۷ ماہ پہلے

83

No-Image

کراچی: (11 فروری 2019) کراچی میں کانگو وائرس سے متاثر سال کا پہلا مریض سامنے آگیا۔

اورنگی ٹاؤن کی رہائشی خاتون کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔جناح اسپتال کی انچارج شعبہ حادثات سیمی جمالی کے مطابق پینتیس سالہ خاتون تعظیم فیضان کا تعلق اورنگی ٹاؤن سے ہے۔

خاتون کو خون کی الٹیاں ہورہی ہیں اور پلیٹی لیٹس بھی بہت کم ہیں۔

لیبارٹری ٹیسٹ سے خاتون کے کانگو کریمین ہیمرجک فیور میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

سیمی جمالی نے مزید بتایا کہ گزشتہ سال اس وائرس کے نتیجے میں کراچی میں سولہ اموات ہوئی تھیں جبکہ اکتالیس مریضوں میں کانگو کریمین ہیمرجک فیور کی تصدیق کی گئی تھی۔ جن میں سے بیشتر مریضوں کا تعلق کوئٹہ بلوچستان سے تھا۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371