ہفتہ ۲۱ ۲۰۱۹ -

برطانوی خاتون نے اپنے لیے درست فیسلہ کرنے والے کا اشتہار دے دیا

ویب ڈیسک | ۷ ماہ پہلے

120

No-Image

لندن: برطانوی خاتون نے تعلقات، کاروبار اور دیگر ذاتی معاملاتِ زندگی میں شدید دھوکے اور ناکامیوں کے بعد ایک ایسے مرد یا خاتون کی تلاش شروع کردی ہے جو انہیں روحانیت کی روشنی میں مفید مشورے دے سکے۔

برسٹل سے تعلق رکھنے والی خاتون کا کہنا ہے کہ ایک دوست نے انہیں دھوکا دیا اور پائی پائی کا محتاج کردیا، پھر انہیں ایک دوسرے ملک میں لوٹا گیا، یہاں تک کہ ان کے اپنے ہونے والے شوہر سے بھی تعلقات خراب ہوگئے۔

کبھی کبھی انہیں محسوس ہوتا ہے کہ وہ درست فیصلہ نہیں کرتیں اور اب ایک ماہ تک کوئی ان کے لیے فیصلے کرسکے تو وہ اسے 2600 پاؤنڈ ادا کرے گی جو پاکستانی روپوں میں 4 لاکھ 70 ہزار روپے بنتے ہیں۔بارک ڈوٹ کوم نامی ویب سائٹ خاتون نے لکھا، ’ اگرچہ یہ عجیب بات ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ مجھے ایسے دانا شخص یا خاتون کی ضرورت ہے جو میرے لیے فیصلے کرسکے۔

میں نے گزشتہ برس تباہی میں گزارا ہے اور چاہتی ہوں کہ اب کوئی ایک ماہ کے لیے میری زندگی کو کنٹرول کرے۔ مجھے نہیں معلوم کہ عام زندگی میں ایسا ہوتا بھی ہے یا نہیں مگر میں سمجھتی ہوں کہ یہ طریقہ قابلِ عمل ضرور ہے۔‘

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371