اتوار ۱۷ فروری‬‮ ۲۰۱۹ -

کشمیر، فلسطین کے مسائل کا حل سعودی عرب کے ساتھ مل کر نکالیں گے: نورالحق قادری

ویب ڈیسک | ۶ دن پہلے

33

No-Image

اسلام آباد: (11 فروری 2019) وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ یمن، افغانستان، کشمیر اور فلسطین کے مسائل کا حل دونوں ممالک پاکستان اور سعودی عرب مل کر نکالیں گے۔

اسلام آباد میں پاک سعودی دوستی پر منعقدہ اظہار تشکر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ سعودی ولی عہد ایک طویل عرصے بعد پاکستان آرہے ہیں۔

سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان پر ان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا اور ان کے اس دورے کے  خطے پر مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ اہمیت سے کسی سیاسی جماعت یا مکتبہ فکر کی دو رائے نہیں ہیں۔ 

کشمیر، مشرق وسطیٰ اور فلسطین کی صورتحال پر پاکستان اور سعودی عرب ایک پیج پر ہیں۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371