ہفتہ ۲۵ مئی ۲۰۱۹ -

ایچ یو جے کا اجلاس: صحافیوں کی برطرفی،عدم تحفظ کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو

ویب ڈیسک | ۳ ماہ پہلے

84

No-Image

حیدرآباد: حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس ( ایچ یو جے) کا صدر اقبال ملاح کی صدارت میں اجلاس ہوا۔

جس میں ملک بھر سے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے منسلک صحافیوں کو برطرف کرکے بیروزگار کرنے اور عدم تحفظ کی صورتحال پر تفیصیلی گفتگو کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کے صحافیوں کی بیروزگاری کو روکنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں اور میڈیا اداروں کو ملنے والے اشتہارات اور ان کی ادائیگیوں کو صحافیوں کی تنخواہ کی ادائیگی سے منسلک کیا جائے۔

اجلاس میں جیو نیوز بدین کے حنیف زئی پر چھاچھرو میں وزیراعظم عمران خان کے جلسے کے دوران تشدد ہونے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس عمل کو اظہار رائے کی آزادی کے حق سے محروم کرنا ہے صحافی پر تشدد کرنے والے ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

اجلاس میں نیو سعید آباد کے صحافی امان اللہ لاکھو پر ٹاؤن کمیٹی کے افسران کی جانب سے کیس داخل کروانے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ ٹاؤن کمیٹی نیو سعید آباد کی انتظامیہ کی جانب سے اس عمل کی صاف و شفاف انکوائری کرائی جائے حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کے اجلاس میں گذشتہ اجلاس  میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد اور کارکردگی پر غور کیا گیا اور آئندہ کی حکمت عملی قائم بنائی گئی۔ 

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371