ہفتہ ۲۱ ۲۰۱۹ -

کراچی کی سیکریٹ سپر اسٹار کے سوشل میڈیا پر چرچے

ویب ڈیسک | ۶ ماہ پہلے

153

No-Image

کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والی ریپر ’’ایوا بی‘‘ اپنی منفرد انداز گائیکی سے شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

کراچی کا پسماندہ علاقہ لیاری ٹیلنٹ سے بھرا پڑا ہے جس کا مظاہرہ 8 مارچ کو دیکھنے میں آیا جہاں ’’عورت مارچ‘‘ کے دوران لیاری سے تعلق رکھنے والی نوجوان  گلوکارہ ’’ایوا بی‘‘ اپنے ریپ میوزک سے سب کو متوجہ کرنے میں کامیاب رہیں۔

ریپ میوزک کے حوالے سے ایک مفروضہ قائم ہے کہ صرف لڑکے ہی ریپ میوزک کرسکتے ہیں تاہم نوجوان گلوکارہ ’’ایوابی‘‘ نے اس سوچ کو بدلنے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔

ایوا بی کا تعلق کراچی کے پسماندہ علاقے لیاری سے ہے جہاں لڑکیوں کا موسیقی کے میدان میں آنا مناسب نہیں سمجھا جاتا لیکن ٹیلنٹ اپنا راستہ خود نکالتا ہے ایوا بی نے بھی اپنا شوق پورا کرنے کے لیے منفرد راستہ نکالتے ہوئے نقاب پہن کر ریپ میوزک کی دنیا میں قدم رکھا اور ’’اپنا ٹائم آئے گا‘‘ گاکر سب کو حیران کردیا۔

بی بی سی اردو کے مطابق نوجوان گلوکارہ  ایوا بی کے رشتے دار لڑکیوں کے میوزک کی دنیا میں آنے  کے مخالف ہیں لہذا انہوں نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے ’’ایوابی‘‘ کے نام سے گانا ریکارڈ کرایا اور وہ نقاب پہن کر پرفارم کرتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھے اپنی شناخت نہیں اپنا ٹیلنٹ دنیا کو دکھانا ہے لہٰذا نقاب پہن کر پرفارم کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ نقاب پہن کر گانا گانے کی ہی وجہ سے انہیں کراچی کی’’سیکریٹ سپر اسٹار‘‘ کہا جارہا ہے۔ 

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371