جمع ۲۲ مارچ ۲۰۱۹ -

کوٹری:بااثر افراد کی دھمکیاں، غریب آباد کالونی کی رہائشی خاتون اہل خانہ کے ہمراہ عدالت پہنچ گئی

علی مراد چانڈیو | ایک ھفتہ پہلے

50

No-Image

جامشورو:  بااثر افراد کا خاتون اور بچوں پر حملے کرنے کی دھمکیاں خاتون بچوں کے ہمراہ تحفظ کے لئے عدالت پہنچ گئی۔

عدالت کے باہر احتجاج تفصیلات کے مطابق کوٹری سائٹ غریب آباد کالونی کی رہائشی خاتون بائی خاصخیلی اپنے پانچ بچوں کے ہمراہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ جامشورو پہنچ گئی, جہاں عدالت کے باہر احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ میرے شوہر جبار خاصخیلی کی جانب سے شادی شدہ خاتون زاہدہ سے بغیر اجازت دوسری شادی کر کے گھر سے فرار ہو گیا جس پر مزکورہ خاتون کے شوہر حاجن خاصخیلی خاتون کے بھائی اسماعیل ،قربان ،اکبر ،حاجی پاندی ،آکو، سمیت دیگر بااثر افراد ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں, اور جان سے مارنے کا کہا جا رہا ہے جس پر میں تحفظ کے لئے عدالت پہنچی ہوں۔

عدالت میں مزکورہ خاتون کے وکیل ایڈوکیٹ نثار احمد چانڈیو نے بتایا کہ خاتون کی جانب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جامشورو کی عدالت میں ایس ایس پی جامشورو ایس ایچ او سائٹ سمیت مزکورہ افراد کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہیں تا کہ خاتون کو تحفظ فراہم کیا جا سکے عدالت نے ایس ایس پی جامشورو کو احکامات دیئے ہیں کہ مزکورہ خاتون کو تحفظ فراہم کیا جائے 

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371