ہفتہ ۲۵ مئی ۲۰۱۹ -

پی ایس ایل الیمینیٹر: پشاور زلمی کی اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف بیٹنگ

ویب ڈیسک | ۲ ماہ پہلے

55

No-Image

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے دوسرے الیمینیٹر میں پشاور زلمی کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز کامران اکمل اور امام الحق نے کیا اور دونوں نے دھواں دھاڑ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔

زلمی کی پہلی وکٹ 135 کے مجموعی اسکور پر گری اور امام الحق 58 رنز بناکرڈیلپورٹ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ اس کے بعد کامران اکمل بھی 74 رنز بناکر ڈیلپورٹ کا شکار بنے۔

گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کیا اور پشاور زلمی سے مقابلہ کرنے کے لیے دوسرے الیمینیٹر میچ میں کوالیفائی کیا تھا۔

دونوں ٹیموں میں آج جو فاتح ہوگا وہ فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم سے ٹکرائے گا۔

پشاور زلمی ایونٹ کے 7  میچز میں فاتح رہی ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 5 میچز اپنے نام کیے  ہیں۔

پشاور زلمی کی جیت کے لیے شائقین کی نظریں حسن علی، کامران اکمل، کیرون پولارڈ، وہاب ریاض اور ڈیرن سیمی پر ہیں۔جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں لیوک رونکی، فھیم اشرف، شاداب خان، کیمرون ڈیلپورٹ اور آصف علی کی جانب سے دلچسپ مقابلہ کرنے کی امید ہے۔ 

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371