پير ۱۷ جون ۲۰۱۹ -

ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سید اعجاز علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس

ویب ڈیسک | ۲ ماہ پہلے

114

No-Image

حیدرآباد:  چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جناب جسٹس احمد علی شیخ 14 اپریل 2019کو نیاز اسٹیڈیم میں حیدرآباد ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن اور کراچی ہائی کورٹ بار کے مابین ہونیوالے20ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

اس ضمن میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سید اعجاز علی شاہ کی زیر صدارت آج ایک اجلاس ان کے دفتر میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں متعلقہ افسران کو ہدایت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سید اعجاز علی شاہ نے کہا ہے کہ صفائی ستھرائی کے انتظامات کو فوری طور پر مکمل کیا جائے۔

انہوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ وہ میچ کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

انہوں نے ڈی ایچ او حیدرآباد کو ہدایت کی کہ وہ میچ کے دوران ایمبولینس ، ڈاکٹرز اور عملے کی موجودگی کو یقینی بنائیں ۔

انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ تمام تر انتظامات مکمل کریں تاکہ ٹی ٹوئنٹی میچ کا انعقاد اچھے ماحول میں ہو سکے۔

اس موقع پر حیدرآباد ہائی کورٹ بار کے نمائندے ،اے ڈی سی ون شاہد علی شاہ، اے ڈی سی ٹو علی محمد ببر، اسسٹنٹ کمشنرز و دیگر متعلقہ افسران بھی وہاں موجود تھے۔ 04

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371