منگل ۱۹ نومبر ۲۰۱۹ -

ملک بھر میں مہنگائی کا جن بے قابو سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے

ویب ڈیسک | ۷ ماہ پہلے

151

No-Image

اسلام آباد: ملک بھر میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا ہے، روٹی کی قیمت بارہ روپے کردی گئی جبکہ سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان کو چھورہی ہیں ملک میں تیزی سے بڑھتی مہنگائی نے سفید پوش طبقے کا جینا محال کر دیا۔

پٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اشیائے ضروریہ کی ہر شے کو ہی جیسے پر لگ گئے۔

ملک کے مختلف شہروں میں روٹی بارہ روپے کی کردی گئی ہے جبکہ سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں ہیں،بھنڈی دو سو روپے کلو، ٹماٹر سو روپے اور پیاز پچاس روپے فی کلو تک جاپہنچی ہے،اس کے علاوہ توری کی فی کلو قیمت چالیس روپے کے اضافے کے ساتھ 120 روپے شملہ مرچ کی فی کلو قیمت میں 80 روپےکا اضافہ ہوا جس کے بعد فی کلو قیمت 200 روپے ہوگئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق گذشتہ ماہ میں مہنگائی کی شرح میں 9 اعشاریہ41 فیصداضافہ ہوا، گزشتہ ماہ سبزمرچ141اعشاریہ 73 فیصد، پیاز39 اعشاریہ27 فیصداور مٹر27 فیصد مہنگے ہوئے، اس دوران ٹماٹر18فیصد، چکن اور کیلے15 فیصد جبکہ دال مونگ12فیصد مہنگی ہوئی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ریلوے کا کرایہ 19فیصد اورہوائی جہاز کا ٹکٹ 13 اعشاریہ 41 فیصد مہنگا ہوا، ہائی اسپید ڈیزل کی قیمت 4اعشاریہ 45 فیصد بڑھی۔

ادارہ شماریات کےمطابق جولائی سے مارچ تک مہنگائی کی شرح 6 اعشاریہ 79 فیصد رہی،اس دوران گیس 56 فیصد، ٹماٹر47فیصد، مٹی کا تیل25 فیصد، پیٹرول 22 فیصد اور ٹرانسپورٹ کے کرائے15فیصد بڑھے جبکہ گوشت12فیصد، تعمیراتی سامان و تعلیم11فیصد اور گاڑیاں 12فیصد مہنگی ہوئیں، بجلی کی قیمت میں2 اعشاریہ 83فیصد اضافہ ہوا۔04


Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371