پير ۲۲ جولائی ۲۰۱۹ -

مودی کی جماعت کے رہنما نے یوم پاکستان پر ریلیز ہونے والا پاکستانی نغمہ چوری کرلیا

ویب ڈیسک | ۳ ماہ پہلے

63

No-Image

نئی دلی: بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما راجا سنگھ نے یوم پاکستان پر آئی ایس پی آر کی جانب سے ریلیز کردہ نغمے کو چوری کرلیا جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

بی جے پی رہنما راجا سنگھ نے انتخابات میں ووٹروں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ایک نغمہ ریلیز کیا جو آئی ایس پی آر کے نغمے کی کاپی ہے۔

راجا سنگھ نے 12 اپریل کو ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ وہ 14 اپریل کو ایک نغمہ ریلیز کرنے جارہے ہیں جو فوج کے نام کرتے ہیں لیکن اس نغمے کے بول اور دھن وہی ہے جو آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان پر ساحر علی بگا کی آواز میں نغمہ ریلیز کیا تھا۔

راجا سنگھ کی اس حرکت پر ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے اس چوری کا پوسٹ مارٹم کیا اور کہا کہ نغمہ کاپی کرنے پر خوشی ہے، سچ بولنے کی بھی کاپی کی جائے۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371