پير ۲۲ اپريل ۲۰۱۹ -

عمرکوٹ: سپلا کا مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک | ۷ دن پہلے

38

No-Image

عمرکوٹ:(پیر:2019-04-15)عمرکوٹ میں سپلا کی جانب سے اپنے مطالبات کےحق میں پریس کلب کےسامنے احتجاجی مظاہرہ  ،عمرکوٹ ضلع کے بوائز اور گرلز کالجز کے  لیکچرار کا احتجاج مظاہرہ  ہمارے جائز مطالبات تسلیم کیےجائیں ٹائم سکیل کی  منظوری دی جائے سپلا کےرہنماؤں کا مطالبہ.

تفصیلات کےمطابق  عمرکوٹ میں آج بوائز اور گرلز لیکچرازکی تنظیم سپلا کی جانب سے اپنے مطالبات کےحق     میں پریس کلب عمرکوٹ کےسامنے ضلع    بھر کے کنری،سامارو، پتھورو،اور عمرکوٹ کےلیکچرار کی جانب سے کالیج کے پروفیسرز  ذوالفقار پنھورکی قیادت میں  احتجاجی مظاہرہ کیا.

اس موقع پر  بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسرعبدالروف سومرو،پروفیسر  محمد امین پنھور،پروفیسرغلام نبی شاہانی،پروفیسر  موہن لال وغیرہ نے  مظاہرے  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سال "2010"میں سپلا نے ٹائم سکیل دینے کا مطالبہ کیا.سپلا رہنماؤں نےکہا کہ سندھ میں اسکول سائیڈ میں  دولاکھ اساتذہ کو ٹائم سکیل  مام اساتذہ تنظیموں کو ٹائم سکیل دیا جارہا   ہے مگر سندھ میں  کالیجز سائیڈ کے کمیشن پاس لیکچرار کو ٹائم سکیل نہیں دیا جارہا ہے لیکچرارز کا کہناتھا کہ  ہمیں سروس میں صرف ایک دفعہ پروموٹ کیا جاتا ہے۔

سپلا کا موقف ہےکہ  ٹائم سکیل کا مطالبہ سب سے پہلے سپلا نے کیا جسے دسری اساتذہ تنظیموں نے فالو کیا  اساتذہ کو اپنے جائز حق ٹائم سکیل سے محروم رکھا گیا جو کہ ایک بڑی ناانصافی ہے مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو وزیر اعلی ہاوس کے سامنے دھرنا  دیا جائے گا.

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371