ہفتہ ۲۱ ۲۰۱۹ -

طوفانی ہواؤں کے باعث ماہی گیروں کی کشتیاں الٹ گئیں، 12 ماہی گیر لاپتہ

ویب ڈیسک | ۵ ماہ پہلے

115

No-Image

کراچی:(15 اپریل 2019) مغرب کی جانب سے چلنے والی طوفانی ہواؤں کے باعث ماہی گیروں کی دو کشتیاں الٹ گئی ہے، جس کے باعث 12 ماہی گیر لاپتہ ہوگئے ہیں۔

چیئرمین فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی کے مطابق سمندر میں چلنے والی طوفانی ہواؤں کے باعث ماہی گیروں کی ایک کشتی بلوچستان کے ساحلی علاقے گاڑو کے قریب ڈبہ اور چھان کے مقام پر لنگر انداز الجیلانی کشتی رات دو بجے ڈوبی، جس کے باعث کشتی میں سوار گیارہ ماہی گیر لاپتہ ہوگئے جبکہ سمندری حدود کی نگرانی کے ذمہ دار ادارے لاپتہ ماہی گیروں کو تلاش کر رہے ہیں۔

چیئرمین فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی عبدالبر کے مطابق الجیلانی نامی کشتی میں سوار افراد کے نام یہ ہیں، مالک عزیز شیخ،رفیق ولد عالم،نذیر،حسین ولد منصور،اقبال ولد محمد علی،یحیٰی ولد حاجی احمد،عبدالستارولد قاسم اور جمن ولد امین۔دوسرا حادثہ کورنگی کے قریب واقع سمندری حدود میں پیش آیا، جہاں چھوٹی کشتی الٹنے سے چار ماہی گیر لاپتہ ہوئے، تاہم تین ماہی گیروں محمد صدیق، بابل اور محمد عالم کو بچا لیا گیا جبکہ ماہی گیر نورالاسلام تاحال لاپتہ ہے۔عبدالبر کے مطابق سمندر میں موجود دو سو تہتر چھوٹی بڑی کشتیوں کو واپس بلا لیا گیا ہے۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371