بدھ ۱۷ جولائی ۲۰۱۹ -

وزیرپارلیمانی امور ہمیں چھترول کی دھمکیاں نہ دیں: شیری رحمان

ویب ڈیسک | ۳ ماہ پہلے

85

No-Image

اسلام آباد: (15 اپریل 2019) پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینزکی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کیلئے پارلیمان کے طلب کیے گئے اجلاس منسوخ کردیئے گئے۔

کیا اس ملک کو ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے چلایا جائے گا۔

وزیرپارلیمانی امور ہمیں چھترول کی دھمکیاں نہ دیں۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ وزیرخزانہ عجلت میں واشنگٹن بھاگے اورواپس بھی آگئے۔

حکومت آئی ایم ایف کی شرائط تو پہلی ہی مان چکی ہے۔شیری رحمان نے وزیرپارلیمانی امورکے بیان کی مذمت کی اورکہا کیا ایک منتخب نمائندے کو یہ بات زیب دیتی ہے کہ وہ اپوزیشن کیلئے یہ کہے اگراحتجاج کیا تو چھترول کی جائے گی۔

شیری رحمان نے مزید کہا صدارتی نظام کے شوشے چھوڑنے والے 1971و بھی یاد رکھیں۔ فوجی ادوارمیں بھی صدارتی نظام رہا جس نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371