پير ۲۲ جولائی ۲۰۱۹ -

پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق نے کلے کورٹ چیمپئن شپ جیت لی

ویب ڈیسک | ۳ ماہ پہلے

62

No-Image

ہیوسٹن: پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق نے امریکا میں کلے کورٹ چیمپئن شپ جیت لی۔

امریکی شہر ہیوسٹن میں ہونے والے کلے کورٹ چیمپئن شپ میں اعصام الحق نے اپنے پارٹنر میکسیکو کے سینتاگو گونزالیز کے ساتھ شاندار کھیل پیش کیا۔

مینز ڈبل کے فائنل میں پاک میکسیکن جوڑی نے نیل اسکپسکی اور کین اسکپسکی پر مشتمل برطانوی جوڑی کو شکست دی۔

ان کی جیت کا اسکور6-3، 4-6 اور 6-10 رہا جب کہ یہ اعصام الحق کے کیرئیر کا 17 واں اے ٹی پی ٹائٹل ہے۔04


Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371