پير ۱۶ ۲۰۱۹ -

سندھ فوڈ اتھارٹی کا مضر صحت دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن

محمد حماد | ۵ ماہ پہلے

148

No-Image

حیدرآباد: (رپورٹ محمد حماد) سندھ فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کردیا، بدین بس اسٹاپ سے ملحقہ ہول سیل ڈیری مارکیٹ پر چھاپہ مار کر 16 سو لیٹر مضر صحت دودھ تلف کردیا۔

مضر صحت دودھ فروخت کرنے والے افراد پر جرمانے بھی عائد کئے گئے۔سندھ فوڈ اتھارٹی نے شہر میں مضر صحت دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کا آغاز کردیا ہے۔

سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے بدین بس اسٹاپ سے ملحقہ ہول سیل ڈیری مارکیٹ پر چھاپہ مارا اور 5 ہزار لیٹر دودھ کا ٹیسٹ کیا، اس دوران 16 سو لیٹر مضر صحت دودھ تلف کردیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی امتیاز علی ابڑو کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کئے گئے دودھ میں 50 فیصد پانی، یوریا اور ڈرجنٹ کی موجودگی پائی گئی مضر صحت دودھ فروخت کرنے والوں پر جرمانے بھی عائد کئے گئے ہیں۔

اور ان کا دودھ بھی تلف کردیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ دودھ فروشوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حفظان صحت کے قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں کیونکہ ملاوٹ اور کیمیکل زدہ دودھ صحت کے لئے نقصان دہ ہے04

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371