پير ۱۶ ۲۰۱۹ -

تمام کارکنان سے التجا ہے کہ پارٹی میں گروپ بندی ختم کریں: پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ

محمد حماد | ۵ ماہ پہلے

126

No-Image

حیدرآباد: تمام کارکنان سے التجا ہے کہ گروپ بندی ختم کریں اور ایک ہوجائیں، حیدرآباد میں پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ کی پارٹی کے سینیئر کارکن کی وفات پر تعزیتی اجلاس میں کارکنان سے گفتگو۔

حیدرآباد میں پی ٹی آئی کے سینیئر کارکن ڈاکٹر عبدالصمد شیخ کی وفات پر تعزیتی اجلاس، پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ کی آمد اور کارکنان سے گفتگو کی جس میں انکا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالصمد صاحب جیسے نام نہ ہوتے تو آج عمران خان وزیر اعظم نہ ہوتے، ایسی ہی شخصیات کی وجہ سے ہماری پارٹی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں تمام کارکنان سے ایک گزارش کرتا ہوں کہ گروپ بندی ختم کردو، ہمارا لیڈر ایک ہے تو اکٹھے ہوجائو، آپس میں مقابلے کرنا چھوڑدیں ایک ہوجائیں، ایسے لیڈر کے ہم کارکن ہیں، ہمیں شرم نہیں ہے کہ عہدوں کے لئے آپس میں لڑتے ہیں اور سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو گالیاں دیتے ہیں۔

آپکا مقابلہ ایک دوسرے سے نہیں زرداری مافیا سے ہے جسکا پیٹ بھرتا ہے نہ پھٹتا ہے، آپس میں لڑنے سے کوئی فائدہ نہیں، 28 اپریل کو آپکو یوم تاسیس کا جلسہ کرنا ہے اور اس کے لئے کمیٹی بنارہے ہیں۔

خاوند بخش جہیجو اس کمیٹی کے سربراہ ہیں، اور کمیٹی یوم تاسیس پر جلسہ کریں، انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کا نیا آئین آرہا ہے اسکے بعد جس نے بھی گروپ بندی کی وہ پارٹی میں نہیں رہے گا ۔04

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371