پير ۱۶ ۲۰۱۹ -

حیدرآباد: انتطامیہ کی نا اہلی کے سبب اسٹیشن روڈ تلاب کا منظر پیش کرنے لگا

ویب ڈیسک | ۴ ماہ پہلے

251

No-Image

حیدرآباد:  میں انتطامیہ کی نا اھلی کے وجہ سے اسٹیشن روڈ تلاب کا منظرپیش کرنے لگا۔

دو روز سے اسٹیشن روڈ قدم گاہ مولاعلی  اور اسکے ارد قرد کے راستے ڈریننیج کا نظام صحیح نہ ہونےکے سبب گٹر کا گندا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا۔ گندے پانی کے سبب مقدس جگہوں کی بھی بے حرمتی ہورہی ہے۔

دکاندارون اور شہریوں کا کہنا تھا کے قدم گاہ مولاعلی اور اسٹیشن روڈ پر پانی کا جمع ہونا روز کا معمول بن گیا ہے بار بار انتظامیہ کو بتانے کے باوجود کوئی نہیں سنتا۔

روڈ پر پانی جمع ہونے کے سبب نہ فقط کاروبار متاثرہوتا ہے بلکہ  سندھ بھر سے آنے والے ذائرین کو بھی تکلیف سے دو چار ہونا پڑتا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی موثراقدام نہیں کئے جاتے کے پانی گٹروں سے دوبارہ باہر نہ آئے پر ہربار عوام کوپریشانی سے دو چار ہونا پڑتا ہے۔

جبکے پیدل آنے اور جانے والے شہریوں کو بھی راستہ نہ ہونے کے سبب آٹوز کا کرایہ کرکے تھوڑے فاسلے پر گھروں میں جانے کے لیئے پیسے دینے پڑ رہے ہیں۔

دکانداروں اور شہریوں نے حکومت پاکستان حکومت سندھ اور بلدیات کے وزیر سے مطالبہ کیا کے خدارا ہمارا یہ جائزمسئلا حل کیاجائے اور عوام کوپریشانی سے بچایاجائے 04

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371