اتوار ۲۲ ۲۰۱۹ -

سندھ بھر میں ریبیز سے بچاؤ کی ویکسین نایاب ہوگئی

ویب ڈیسک | ۴ ماہ پہلے

83

No-Image

 حیدرآباد: سندھ میں ریبیز سے بچاؤ کی ویکسین نایاب ہوگئی ہیں جس کے باعث اموات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں ریبز سے بچاو کی ویکسین نایاب ہوگئی ہیں جس کے باعث اموات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ دیہی علاقوں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے مریض بڑے شہروں میں ویکسین کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر پریشان ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب شکارپور کے رہائشی آٹھ سالہ رضوان کی ریبیز نے جان لے لی۔ رضوان اور دیگر چار افراد کو ایک ماہ قبل پاگل کتے نے کاٹا تھا، اہل خانہ بچے کو شکارپور، لاڑکانہ کے اسپتال لے گئے جہاں اینٹی ریبیز ویکسین دستیاب نہ ہونے کے سبب بچہ کراچی کے ایک اسپتال میں زیرعلاج تھا۔

چند روز قبل ریبیزسے سانگھڑ کا رہائشی گیارہ سالہ بچہ جناح اسپتال میں انتقال کرگیا تھا۔

خیال رہے کہ رواں برس کتے کے کاٹے کا علاج نہ ہونے کے باعث چار اموات ہوچکی ہیں۔.

ریبیز پاگل کتے، بلی اور لومڑی کے کاٹنے سے انسانوں میں پھیلنے والی ایک بیماری ہے، جو دماغی سوجن کا سبب بنتی ہے اور اگر علاج نہ کروایا جائے، تو موت بھی واقع ہوسکی ہے۔04

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371