جمعرات ۲۷ جون ۲۰۱۹ -

کشمور: بی سیکشن تھانہ کی حدود میں شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کردیا

ویب ڈیسک | ۳ ھفتے پہلے

49

No-Image

 کندھ کوٹ: صوبہ سندھ کے ضلع کشمور میں شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں بی سیکشن تھانہ کے حدود گاؤں کوڑو جعفری میں پیش آیا،جہاں ملزم وریام جعفری نے سیاہ کاری کے الزام میں اپنے ساتھیوں کی مدد سے بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور فرار ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر بی سیکشن تھانہ کی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال کندھ کوٹ منتقل کیا، ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔04

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371