ہفتہ ۲۱ ۲۰۱۹ -

کویتی پولیس نے غیر اخلاقی پیغامات بھیجنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا

ویب ڈیسک | ۳ ماہ پہلے

59

No-Image

 ریاض: سعودی دارالحکومت ریاض میں مقیم سعودی شہری کی شکایت پر کویتی پولیس نے غیر اخلاقی پیغامات بھیجنے والی خاتون کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی شہری نے بتایا کہ فون کال ملانے کے بعد غیر اخلاقی پیغامات کا سلسلہ تھمنے کے بجائے مزید بڑھ گیا جس پر متاثرہ شخص نے کویت جانے کا فیصلہ کیا۔

کویت پہنچ کر پولیس کو واقع کی اطلاع دی گئی، دورانِ تفتیش خاتون نے پیغامات ارسال کرنے کا اقرار کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ ازراہ مذاق ایسا کر رہی تھیں، وہ نہیں جانتی تھیں کہ جسے میسیج کر رہی ہیں وہ پریشان ہو کر کویت پہنچ جائے گا اور پولیس سے مدد طلب کرے گا۔04

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371