جمعرات ۲۷ جون ۲۰۱۹ -

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کیلئے 5 ہزار افراد نے ایف بی آر سے رجوع کرلیا

ویب ڈیسک | ۲ ھفتے پہلے

36

No-Image

 اسلام آباد: ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے لیے 5 ہزار افراد نے اپلائی کردیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہناہےکہ ایمنسٹی اسکیم کے لیے درخواست دینے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

ایف بی آر کاکہنا ہےکہ 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز لازمی رجسٹر کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک ایک دو دن میں سرکلر جاری کرے گا، بانڈ رجسٹر ہونے سے ایمنسٹی حاصل کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

ایف بی آر کے مطابق مہنگی کاریں خریدنے اور فضائی سفر کرنے والوں کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے، بینک بھی 15 جون تک تمام ڈیٹا ایف بی آر کو فراہم کردیں گے جب کہ ہرشخص نادرا کے پاس موجود اپنا معاشی ڈیٹا 500 روپے دے کرحاصل کر سکتا ہے، ایف بی آر کے پاس چالیس لاکھ افراد کا ڈیٹا موجود ہے۔04

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371