جمعرات ۲۷ جون ۲۰۱۹ -

شاداب خان ما ضی کی طرح فارم میں نہیں ہے: مصباح الحق

ویب ڈیسک | ۲ ھفتے پہلے

37

No-Image

قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا ہےکہ شاداب آج کل اپنی سپریم فارم میں نہیں ہیں جس طرح وہ ما ضی میں پرفارم کرتے ہو ئے آرہے تھے۔

مصباح الحق نے کہا کہ شاداب خان ایک اسٹرائیک بولر ہیں، ٹیم میں اٹیکنگ بولر کا ہونا ضروری ہے، چاہے پچ جیسی بھی ہو۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ شاداب خان کو آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شاید اس وجہ سے شامل نہیں کیا کہ کپتان سے سوچا ہوگا کینگروز لیگ اسپن کو زیادہ اچھا کھیلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ شاداب آج کل اپنی سپریم فارم میں نہیں ہیں جس طرح وہ ما ضی میں پرفارم کرتے ہو ئے آرہے تھے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی اور شاداب کی جگہ شاہین آفریدی کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا۔04

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371