منگل ۲۵ جون ۲۰۱۹ -

ورلڈکپ 2019: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 308رنز کا ہدف

ویب ڈیسک | ۲ ھفتے پہلے

27

No-Image

 ٹاؤنٹن: ورلڈکپ 2019کے 17ویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 308رنز کا ہدف دیا ہے۔

محمد عامر نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے صرف 30رنز دیکر 5کھلاڑیوں کا شکار کیا۔

ٹاؤنٹن میں ورلڈ کپ کے 17ویں میچ کا ٹاس پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے جیتا اور آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ آسٹریلوی اوپنرز نے پاکستانی باؤلرز کے خلاف ایک سو چھیالیس رنز تک کا شاندار آغاز فراہم کیا۔

آسٹریلیا کی پوری ٹیم 307رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ڈیوڈ وارنر نے 107رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ۔ کپتان ایرون فنچ کے 82رنز کے علاوہ کوئی بھی بلے باز پاکستانی باؤلرز کو جم کر نہ کھیل سکا۔

گلین مکس ویل اور ایلکس کیری 20، 20 رنز بناکر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے10اوورز میں 30 رنز دیکر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے دو جبکہ وہاب ریاض، محمد حفیظ اور حسن علی کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔04

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371