منگل ۱۷ ۲۰۱۹ -

ایم کیو ایم لندن کے بانی الطاف حسین کو ضمانت پر رہا کردیا

ویب ڈیسک | ۳ ماہ پہلے

40

No-Image

 لندن:برطانوی پولیس نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو ضمانت پر رہا کر دیا۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ نے گزشتہ روز بانی ایم کیو ایم کے گھر پر چھاپہ مار کر تشدد پر اکسانے والی تقاریر کے الزام میں الطاف حسین کو گرفتار  کیا تھا جنہیں بعدازاں مقامی پولیس منتقل کر دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بانی ایم کیو ایم سے گزشتہ رات برطانوی وقت کے مطابق رات 10 بجے سے 12 بجے تک تفتیش کی اور ان سے مختلف سوالات کئے تاہم الطاف حسین نے لندن پولیس کے سوالات کا کوئی جواب نہیں دیا۔بانی ایم کیو ایم نے پولیس کو صرف اپنے نام، تاریخ پیدائش اور گھر کے پتے کی تصدیق کی جب کہ دورانِ تفتیش الطاف حسین کے وکلاء بھی ان کے ساتھ تھے۔

اس کے علاوہ پولیس نے بانی ایم کیو ایم کے گھر اور ایم کیو ایم کے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کی تلاشی مکمل کر لی ہے جہاں سے الطاف حسین کی تقاریر سے متعلق مواد قبضے میں لیا گیا ہے۔

کراؤن پراسیکیوشن سروس کا کہنا ہے کہ فرد جرم عائد کرنے کے لیے الطاف حسین کے خلاف شواہد ناکافی ہیں، اس موقع پر ان پر فرد جرم عائد نہیں کی جا سکتی تاہم تحقیقات جاری رہے گی۔04

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371