کراچی:(اتوار:2019-06-16)(رپورٹ: صنوبر گل انڑ) شہر قائد میں شوہر نے گھریلو جھگڑے میں بیوی کو تشدد کرکے قتل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ کراچی کے علاقے شاہنواز بھٹو کالونی میں گھریلو جھگڑے کے دوران پیش آیا، جہاں شوہر نے تشدد کرکے بیوی کو قتل کردیا۔
دوران تفتیش ملزم رؤف نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ مقتولہ ستارہ گھر سے غائب تھی، دریافت کرنے پر کوئی جواب نہ دینے پر اس نے مشتعل ہوکر بیوی کو مارا پیٹا تھا،اس کی نیت قتل کی نہیں تھی، تشدد کے بعد وہ گھر سے باہر چلا گیا،دو گھنٹے بعد واپس آیا تو بیوی مردہ حالت میں ملی۔
ملزم کے مطابق لاش عباسی شہید اسپتال پہنچائی تو پولیس نے دھر لیا جبکہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے جسم پر بہیمانہ تشدد کے نشانات ہیں، پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔