منگل ۱۹ نومبر ۲۰۱۹ -

نیب نے جعلی اکاؤٹنس کیس میں کراچی سے گرفتار تین ملزمان اسلام آباد منتقل کر دیئے

ویب ڈیسک | ۵ ماہ پہلے

35

No-Image

اسلام آباد:  جعلی اکاؤنٹس کیس میں اہم پیشرفت، نیب نے کراچی سے گرفتار تین ملزمان اسلام آباد منتقل کر دیئے، نیب کی مشترکہ ٹیم ملزمان سے تفتیش کرے گی۔

نیب نے جعلی اکاؤٹنس کیس میں کراچی سے گرفتار تین ملزمان کو جہاز کے ذریعے اسلام آباد منتقل کیا۔

گرفتار ملزمان میں انور مجید کا بیٹا ذوالقرنین مجید، انور مجید کا قریبی عزیز خواجہ سلمان اور اومنی گروپ کا افسر عبدالوحید شامل ہیں۔

ملزمان کو نیب راولپنڈی اور کراچی نے مل کر گرفتار کیا۔ ملزمان سے نیب کی کمبائن انوسٹی گیشن ٹیم مشترکہ تحقیقات کریگی۔04 

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371