پير ۱۸ نومبر ۲۰۱۹ -

ایڈوانچر کے شوقین 64 کھلاڑیوں کا سکائی ڈائیونگ کا مظاہرہ

ویب ڈیسک | ۵ ماہ پہلے

31

No-Image

 ایریزونا:  امریکی ریاست ایریزونا میں ایڈونچر کے شوقین 64 کھلاڑیوں نے ہزاروں فٹ آسمان کی بلندی پر شاندار اسٹنٹ پیش کر کے عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا ۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اِن جانبازوں نے ایڈونچر کے شوقین افراد نے عالمی ریکارڈ نام کرنے کیلئے امریکی ریاست ایریزونا کا انتخاب کیا۔

ان 64 کھلاڑیوں نے ایریزونا کے الوئے میں تین مختلف جہازوں کے ذریعے ہزاروں فٹ بلندی پر پہنچے اور جہازوں سے ایک ساتھ ہی چھلانگ لگائی اس دوران انہوں نے رنگے برنگے کپڑے پہنے ہوئے تھے۔

ان کھلاڑیوں نے چھلانگ لگانے کے بعد ایک دوسرے کے ہاتھ تھام کر پھول کی شکل ترتیب دینے کا بھی شاندار مظاہرہ کیا۔ ایڈونچر کو خواب انجوائے کیا بلکہ دن کی روشنی سے سورج ڈھلنے اور رات کی تاریکی میں سکائی ڈائیونگ کا نیا کارنامہ پیش کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

ان تمام افراد نے عالمی ریکارڈ بنانے سے قبل مختلف جگہوں پر تربیت بھی حاصل کی گئی اور ریکارڈ بنانے سے قبل بہت ساری جگہوں کی جان پڑتال کی گئی تاہم آخر میں امریکی ریاست ایریزونا کا انتخاب کیا گیا۔04

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371