پير ۲۲ جولائی ۲۰۱۹ -

تحریک انصاف کی واحد حکومت ہے جو ماحولیاتی تبدیلی پر بڑے پیمانے پر کام کر رہی ہے: زرتاج گل

ویب ڈیسک | ایک ماہ پہلے

45

No-Image

اسلام آباد:  وزیر ماحولیات زرتاج گل نے کہا ہے کہ پاکستان کو سرحدوں کے بعد دوسرا بڑا خطرہ ماحولیاتی تبدیلی سے ہے۔

موسمیاتی تبدیلیوں کے لئے ایک قوم بن کر کام نہ کیا تو مستقبل میں شدید خطرات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

موسمیاتی تبدیلی سے متعلق نوجوانوں کے ایک تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ بلین ٹری منصوبے کی وجہ سے قوم میں ماحولیات سے متعلق مثبت سوچ بننا شروع ہوئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین تحریک کے لئے 2 ارب کی منظوری دے چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ بچوں کے لئے درسی کتابوں میں ماحولیات سے متعلق پڑھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یو این جلد پاکستان میں ماحولیات کا اپنا دفتر بنائے گا۔

زرتاج گل نے کہا کہ تحریک انصاف کی ہی واحد حکومت جو ماحولیاتی تبدیلی پر بڑے پیمانے پر کام کر رہی ہے۔04

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371