اتوار ۲۵ آگست ۲۰۱۹ -

حیدرآباد: ڈاؤلینس نے ایک کروڑ یونٹ تیار کرنے کا سنگ میل عبور کر لیا

ویب ڈیسک | ۲ ماہ پہلے

74

No-Image

 حیدرآباد: 17جون،:2019:  پاکستان میں کنزیومر الیکٹرونکس اور ہوم اپلائنسزکے مارکیٹ لیڈر، ڈاؤلینس نے ایک کروڑ یونٹ تیار کرنے کا عظیم الشان سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

اسی کے ساتھ ڈاؤلینس نے عمدہ کارکردگی اور مہارت کے 40 سال بھی مکمل کر لیے ہیں جو ایک اور عظیم الشان سنگ میل ہے۔

ڈاؤلینس ترکی کی سب سے بڑی انٹرپرائز آرشلک اے ایس کا کل ملکیتی ذیلی ادارہ ہے اور آرشلک بذات خود یورپ میں تیسرا بڑا مینوفیکچرر ہے۔

اس تاریخی موقع پرآرشلک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، عمر احسن خان نے کہا:  ”پاکستانی معیشت میں ڈاؤلینس، ترکی کی جانب سے،سب سے  بڑی سرمایہ کاری ہے۔ ایک کروڑ یونٹ کی تیاری کا سنگ میل عبور کرنا اس برانڈ کے قابل بھروسہ ہونے کی سب سے بڑی گواہی ہے۔ کمپنی اپنے 4,000 ملازمین، کسٹمرز، اسٹیک ہولڈرز، ڈسٹری بیوٹرز اور پورے پاکستان میں موجود ڈیلرز کی شکر گزار ہے اور اسی کے ساتھ ہر اس شخص کی شکرگزار ہے جس نے کمپنی کی ترقی اور کامیابی میں حصہ لیا ہے۔

ڈاؤلینس کے ہیڈ آف پروڈکشن، عامر احمد نے اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ”ہم نے، سنہ 1980ء میں،اس کمپنی کے معمولی آغاز سے یہاں تک بہت طویل سفر کیا ہے۔ابتداء میں یہ ایک چھوٹا اسمبلی پلانٹ تھا جو حیدرآباد میں قائم کیا گیا تھا۔ آج، کمپنی نے بہت ترقی کی ہے اور پاکستان میں اس کے تین بڑے مینوفیکچرنگ یونٹ کام کر رہے ہیں۔

ایک کروڑ یونٹ کی تیاری پاکستانی صنعت اور معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے ہمارے جذبے اور عزم کی تصدیق ہے۔ وسائل سے بھر پور اس تعاون کے ذریعے ڈاؤلینس انتہائی قابل اعتماد برانڈ بن چکا ہے جو پاکستانی صارفین کو اعلیٰ ترین الیکٹرونکس مصنوعات اور خدمات فراہم کر رہا ہے۔ہماری انتہائی جدید ٹیکنالوجیز توانائی کی بچت یقینی بناتی ہیں۔

ایک سماجی طور پر ذمہ دار ادارے کی حیثیت سے اس نے، کمیونٹی کی ترقی، صحت مند سماجی و معاشی سرگرمیوں، زیادہ معاشی مواقع کی تخلیق اور اپنے صارفین کو بااختیار بنانے کے لیے،فراخدلی کے سے قابل یقین اقدامات کیے ہیں۔

ڈاؤلینس تین مختلف شعبوں میں صارفین کی ضرورتیں پوری کرتا ہے؛ فوڈ کیئر، فیبرک کیئر اور ہوم کیئر جس کے لیے ریفریجریٹرز، فریزرز، ایئر کنڈیشنرز، مائیکروویو اوونز، واشنگ مشینیں بلٹ ان اوونز، ہوڈز اور ہوبز، واٹر ڈسپنسرز، ڈش واشرز اور اسمال کچن اپلائنسز سمیت  دیگراپلائنسز کی وسیع رینج شامل ہے۔

صارفین اب، پورے پاکستان میں فروخت کی جانے والی ڈاؤلینس کی مصنوعات کیلیے، اضافی اخراجات اور کسی رجسٹریشن پروسیس کے بغیر،’گرینڈ وارنٹی‘سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ڈاؤلینس کے تمام ریفریجریٹرز اور فریزرز کمپریسر کی 12 سالہ وارنٹی کے ساتھ دستیاب ہیں اور اس میں انورٹر اور نان –انورٹر ٹیکنالوجی شامل ہے۔

اس کی واشنگ مشینوں کے تمام نئے ماڈلز 10 سالہ موٹر وارنٹی کے ساتھ دستیاب ہیں۔کسٹمر کیئر اور بعد از فروخت سروس پر مسلسل توجہ کے ذریعے، ڈاؤلینس نے ہمیشہ کسٹمرز کی توقعات سے بڑھ کر کام کیا ہے۔

نئی ٹیکنالوجیز کی تیاری کے موقع پر ملازمین کو، ہر سطح پر،عالمی معیار کی تعمیل اور بہترین طریقوں کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔

ملک بھر میں ’بعد از فروخت سروس‘ کا  نیٹ ورک 24/7کی بنیاد پر کسٹمر کیئر فراہم کرتا ہے جبکہ ترکی، روس، رومانیہ، تھائی لینڈ اور جنوبی افریقہ سمیت دنیا بھر میں آرشلک کے پلانٹس کے ساتھ ٹیکنکل تعاون بھی ڈاؤلینس کی مہارت میں اضافہ کر رہا ہے۔04 

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371