پير ۱۹ آگست ۲۰۱۹ -

حیدرآباد میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کیلئے مہم کا آغاز

ویب ڈیسک | ۲ ماہ پہلے

59

No-Image

حیدرآباد:پولیو مہم 17 جون سے 21 جون تک جاری رہے گی۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر نسرین میمن  کے مطابق پولیو مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

انسداد پولیو مہم کے دوران ڈسٹرکٹ حیدرآباد میں 3 لاکھ 40 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ٹارگیٹ رکھا گیا ہے۔

والدین پولیو مہم کا حصہ بن کر زیادہ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں,مختلف سرکاری اسپتالوں, بی ایچ یوز, تعلقہ اسپتالوں میں یونٹس قائم کیئے گئے ہیں۔

مختلف بس اسٹاپ، ریلوے اسٹیشن پر بھی مسافروں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

پولیو مہم کے دوران 1140 ٹیمیں بنائی گئی ہیں جو اپنے فرائض سر انجام دیں گی۔04

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371