اتوار ۲۵ آگست ۲۰۱۹ -

حیدر آباد: گزشتہ روز اغوا ہونے والے دو بچوں میں سے ایک بچہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جاں بحق،جبکہ بچی تاحال لاپتہ ہے

ویب ڈیسک | ۲ ماہ پہلے

48

No-Image

 حیدر آباد:  جی او آر تھانے کی حدود گزشتہ روز شام کو مبینا طور پر اغوا ہونے والے دو بچوں میں سے ایک بچہ زخمی حالت میں پولیس کو ملا جس کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا

مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، جبکہ بچی تاحال لاپتہ ہے۔

جی او آر تھانے کی حدود سے گزشتہ روز شام کو دس سالا عبدالقادر سیال اور اس کی چھوٹی بہن رخسانہ سیال گھر سے برف لینے کے لئے نکلے جو گھر واپس نہ آنے پر گھروالوں نے تلاش شروع کردی جس کے بعد تھانہ ایئرپورٹ کی حدود سے دس سالا عبدالقادر سیال زخمی حالت میں پولیس کو ملا۔

پولیس نے فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا جہاں پر بچے کو آئی سی یو میں شفٹ کیا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جا ں بحق ہوگیا ۔

تاہم بچی تاحال لاپتہ ہے۔ اس سلسلے میں پولیس کی جانب سے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے۔دوسری جانب بچوں کے والد انتظار سیال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کل شام کو دونوں برف لینے گئے لیکن واپس نہیں آئے ، بعد میں پولیس نے کہا کہ آپ کا بیٹا زخمی حالت میں ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچے نے مجھے بتایا کہ جی او آر کالونی میں عثمان مرغی والے نے چیزیں اور برف دلانے کے بہانے لیکر مجھے چھرا مارا اور بہن کو اپنے ساتھ لے گیا۔

انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا تو اب اس دنیا میں نہیں رہا خدارا بچی کو بازیاب کروایا جائے۔ ادھر پولیس کی جانب سے تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔04

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371