ہفتہ ۰۷ دسمبر‬‮ ۲۰۱۹ -

پشاور کےریپڈ ٹرانزٹ روٹ پربس نہ چل سکی مگر قینچی چل گئی،انڈرپاس کے نیچے حجام نے دکان کھول لی

ویب ڈیسک | ۵ ماہ پہلے

28

No-Image

 پشاور:  پشاور کےریپڈ ٹرانزٹ روٹ پربس نہ چل سکی، قینچی چل گئی۔

ہشت نگری انڈرپاس کے نیچے حجام نے دکان کھول لی۔ لوگ بس پر بیٹھنے کی بجائے بال بنوانے کیلئے بی آر ٹی کا رخ کرنے لگے۔

حجام کی تصویرسوشل میڈیا پر کیا آئی وائرل ہو گئی، اس کی وجہ شہریوں کا وہ غم و غصہ ہے جو کم ہونے میں نہیں آ رہا۔ وجہ وہی کہ پشاور کا میٹرو بس منصوبہ پی ٹی آئی حکومت کے بلند بانگ دعووں کے باوجود کئی سال گزرنے پر بھی مکمل نہ ہوا، عوام کو ٹرانسپورٹ کی سہولت کیا ملنی تھی

طویل عرصے سے راستوں کی ٹوٹ پھوٹ کے سبب علاقہ مکینوں اور تاجروں کی آمدورفت عذاب ہو گئی۔ریپڈ بس نہ چلی تو ایک حجام نے موقع پا کر اپنی دکان کھول لی اور لوگوں کے بال بنانے لگا۔

اب لوگ بس پر سفر کیلئے آنے کی بجائے حجام سے بال کٹوانے ہی ریپڈ بس انڈر پاس کا رخ کرنے لگے ہیں۔04 

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371