منگل ۱۶ جولائی ۲۰۱۹ -

سندھ رینجرز اینٹی ٹیرارسٹ وِنگ میں تقریب کا انعقاد، سندھ رینجرز نے آپریشنز کے دوران برآمد شدہ سامان اصل مالکان کو لوٹا دیا

ویب ڈیسک | ۵ دن پہلے

11

No-Image

 کراچی: (رپورٹ صنوبر گل) سندھ رینجرز کی جانب سے رینجرز اینٹی ٹیرارسٹ وِنگ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

جس میں مختلف آپریشنز کے دوران برآمد ہونے والے سامان کو کوائف کی جانچ پڑ تال کے بعد اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔ دوسری جانب سرجانی تیسر ٹائون کے قریب ایک گھر سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔سندھ رینجرز کی جانب سے رینجرز اینٹی ٹیرارسٹ وِنگ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق مختلف آپریشنز کے دوران برآمد ہونے والے سامان کو کوائف کی جانچ پڑتال اور قانونی تقاضے مکمل ہونے پر اُن کے اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی چیزوں میں 2 عدد کاریں، 14عدد موٹر سائیکل، 15 عدد موبائل فونز اور ایک عدد آٹو رکشہ شامل ہیں جبکہ سامان وصول کرنے والے مالکان نے سندھ رینجرز کے اقدامات کو سراہتے ہوئے سندھ رینجرز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

دوسری جانب سرجانی تیسر ٹائون جامعہ مسجد کے قریب گھر سے خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی جس کو ہسپتال منتقل کر لیا گیا، شناخت تاحال نہ ہو سکی۔04 

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371