منگل ۱۷ ۲۰۱۹ -

صوبہ خیبرپختونخوا کی جیلوں میں درجنوں قیدی ایڈز کی بیماری میں مبتلا جبکہ جیلوں میں ہیپیٹائٹس بی اور سی کے مریضوں کی تعداد بھی بڑھنے لگی

ویب ڈیسک | ۲ ماہ پہلے

31

No-Image

 پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کی جیلوں میں درجنوں قیدی ایڈز کی بیماری میں مبتلا ہیں جبکہ جبکہ جیلوں میں ہیپیٹائٹس بی اور سی کے مریضوں کی تعداد بھی بڑھنے لگی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا کی مختلف جیلوں میں درجنوں قیدی ایڈز سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا ہے۔ ایچ آئی وی میں مبتلا قیدیوں کی تعداد میں مزید اضافے کے خطرات نے انتظامیہ کو پریشان کر دیا ہے۔

صوبے کی جیلوں میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریضوں کی تعداد بھی بڑھنے لگی ہے۔موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق صوبے کی مختلف جیلوں میں 12 قیدی ایڈز کا شکارہے، جن میں پشاور جیل میں 3 ،مردان میں 2 ،ڈی آئی خان، بنوں اور تیمرگرہ میں ایک ایک قیدی ایڈز کا شکار ہے۔

جیلوں میں مناسب سہولیات نہ ہونے سے قیدیوں میں ایڈز کی تعداد میں اضافے کے خدشات ہے۔ صوبے کی جیلوں میں ہپیٹائٹس سی کے 71 اور25 قیدی ہیپیٹائٹس بی میں مبتلا ہے۔

محکمہ جیل خانہ جات بھی حرکت میں آگیا ہے اور نئے آنے والے قیدیوں کے تین بیماریوں کے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔04

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371