بدھ ۲۳ آکتوبر‬‮ ۲۰۱۹ -

شہر قائد میں گھر میں خاتون سمیت چار ملزمان نے گھر کا صفایا کردیا، ملزمان رقم، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیا لیکر فرار

ویب ڈیسک | ۳ ماہ پہلے

34

No-Image

 کراچی:(رپورٹ صنوبر گل) شہر قائد میں خاتون سمیت چار ملزمان نے گھر کا صفایا کردیا۔تفصیلات کا مطابق کراچی کے علاقے دستگیر میں گھر میں خاتون سمیت چار ملزمان نے گھر کا صفایا کردیا ہے۔

ملزمان نے خود کو پولیس اہلکار بتایا اور سب کو یرغمال بناکر گھر کی تلاشی کے بہانے لوٹ مار کی ہے۔

ملزمان رقم، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیا لیکر فرار ہوگئے۔

متاثرہ خاندان نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا ہے کہ ملزمان سفید رنگ کی کرولا گاڑی میں آئے تھے اور واردات کے بعد اسی میں فرار ہوئے۔پولیس کا کہناہےکہ مقدمہ درج کرکے شواہد کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کریں گے۔04

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371