ہفتہ ۱۶ نومبر ۲۰۱۹ -

معروف کلاسیک گائیک استاد سلامت علی خان کی اٹھارہویں برسی آج منائی جارہی ہے

ویب ڈیسک | ۴ ماہ پہلے

24

No-Image

 لاہور: معروف کلاسیک گائیک استاد سلامت علی خان کی اٹھارہویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

استاد سلامت علی خان نے حضرت خواجہ غلام فرید کی ملتانی کافی کو نیا کلاسیکی رنگ دیا۔سر سنگیت کی دنیا میں ممتاز حیثیت رکھنے والے شام چوراسی گھرانے کے چشم و چراغ استاد سلامت علی خان نے گائیگی میں خوب نام کمایا۔

وہ بارہ دسمبر انیس سو چونتیس کو بھارتی ضلع ہوشیار پور کے علاقے شام چوراسی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے بڑے بھائی استاد نزاکت علی خان کے ساتھ ملکر اپنے والد استاد ولایت علی خاں سے موسیقی کی تربیت حاصل کی۔

استاد سلامت علی خان نے اپنے بڑے بھائی استاد نزاکت علی خان کے ساتھ پہلی کلاسیکل پرفارمنس میں شائقین کے دل موہ لیے۔ کافی اور ٹھمری کو نئی جہتوں کے ساتھ گانے کا شرف بھی حاصل کیا۔

انہیں پنج پٹیہ گلوکار کے لقب اور خدمات کے اعتراف میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔

کلاسیکی موسیقی کی شان کہلانے والے استاد سلامت علی خان گیارہ جولائی دوہزار ایک کو مداحوں کو افسردہ چھوڑ کر خالق حقیقی سے جا ملے۔04

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371