بدھ ۲۳ آکتوبر‬‮ ۲۰۱۹ -

ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ویب ڈیسک | ۳ ماہ پہلے

27

No-Image

 لندن:  ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کا آج انگلینڈ سے مقابلہ ہے، کینگروز نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

آج میچ کی فاتح ٹیم چودہ جولائی کو نیوزی لینڈ سے فائنل کھیلے گی۔کرکٹ کی عالمی جنگ، ناک آؤٹ مرحلے کا دوسرا ٹاکرا آج ہو رہا ہے جس میں آسٹریلیا اور انگلینڈ مدمقابل آئیں گے۔

برمنگھم میں سہ پہر ڈھائی بجے میدان سجے گا۔ ایرون فِنچ اور ایان مورگن الیون میں تیکھی بولنگ اور جارحانہ بیٹنگ کا امتحان شروع ہو گیا، مچل سٹارک اور ڈیوڈ وارنر انگلش ٹیم کیلئے بڑا خطرہ ہیں۔

جیسن روئے، جونی بیئرسٹو اور جوروٹ بازی پلٹنے کو تیار ہیں۔لیگ مرحلے میں پانچ بار کے چیمپئن کینگروز نے انگلینڈ کو چونسٹھ رنز سے ہرایا تھا۔ ون ڈے فارمیٹ میں آسٹریلیا کا پلڑا بھاری ہے

جس نے ایک سو اڑتالیس میں سے بیاسی بار بازی اپنے نام کی۔ اکسٹھ میں انگلینڈ نے میدان مارا دو میچ برابر جبکہ تین بے نتیجہ رہے۔آج کے میچ کی فاتح ٹیم چودہ جولائی کو نیوزی لینڈ سے فائنل کھیلے گی۔04

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371