جمعرات ۱۴ نومبر ۲۰۱۹ -

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 22 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 45 پیسے مہنگا ہو گیا

ویب ڈیسک | ۴ ماہ پہلے

39

No-Image

 کراچی: (رپورٹ صنوبر گل) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 22 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 45 پیسے مہنگا ہو گیا، کاروباری دنوں کے چوتھے روز اوپن مارکیٹ میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا۔

ڈالر ریٹ نیچے آنے کی بجائے مسلسل اوپر کی جانب گامزن ہے، آج کاروبار کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر ریٹ میں45 پیسے اور انٹر بینک میں 22 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 159 روپے 20 پیسےاور انٹربینک میں 158 روپے 10 پیسے میں فروخت ہوا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستانی معیشت کی مستحکم بنیادوں پربحالی تک ڈالرکی موجودہ روش برقرار رہنے کا امکان ہے، بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ اورصنعتی پہیے کی روانی ملکی معیشت میں پائے جانے والے جمود کو توڑنے کیلئے انتہائی ضروری ہے۔04 

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371