منگل ۱۶ جولائی ۲۰۱۹ -

پنجاب اسپورٹس بورڈ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے کیس میں اہم پیش رفت، دو ڈپٹی ڈائریکٹرز سمیت پانچ ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک | ۴ دن پہلے

11

No-Image

 لاہور: پنجاب اسپورٹس بورڈ میں کروڑوں کی کرپشن کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسپورٹس بورڈ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے نیب نے اسپورٹس بورڈ کے دو ڈپٹی ڈائریکٹرز سمیت پانچ ملزمان کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

 

نیب ترجمان کے مطابق گرفتارملزمان میں ڈپٹی ڈائریکٹروممبر پروکیورمنٹ کمیٹی طارق مقصود،ممبر فنانس ڈپٹی ڈائریکٹر ولایت شاہ شامل ہیں جبکہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے جعلی نمائندہ ملزم سید وسیم کو بھی بدعنوانی کے الزامات پرگرفتار کیا گیا ہے جبکہ ملزمان کنٹریکٹر احسان الحق اور محمد عمران کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

 

ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ ملزمان پر ملی بھگت سے دو ہزار تیرہ اور دو ہزار چودہ میں منعقدہ یوتھ فیسٹیولز میں غیرقانونی ٹھیکوں کی مد میں مبینہ طور پر ستائیس کروڑ سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے۔04

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371