منگل ۱۶ جولائی ۲۰۱۹ -

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز،پی ایس ایکس میں ٹریڈنگ کے دوران ایک سو سترہ پوائنٹس کا اضافہ

ویب ڈیسک | ۴ دن پہلے

14

No-Image

کراچی:(رپورٹ صنوبر گل) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔

پی ایس ایکس میں ٹریڈنگ کے دوران ایک سو سترہ پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے اآخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے ۔

پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران 117پوائنٹس کے اضافہ ہوا جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ 33ہزار 992کی سطح پر ٹریڈ کررہی ہے۔گذشتہ روز پاکستان استاک ایکسچینج 35پوائنٹس کے اضافے سے 33ہزار875کی سطح پر بند ہوئی تھی۔

دوسری جانب کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں 7 پیسے کا اضافہ ہوا فاریکس ڈیلرز کے مطابق ڈالر158.48 سے بڑھ کر158.55 روپے کا ہوگیا ہے۔04

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371