منگل ۱۶ جولائی ۲۰۱۹ -

مہنگائی کی حالیہ لہر تعلیمی راہ میں بھی رکاوٹ بن گئی،کتابوں، کاپیوں اور اسٹیشنری پر پندرہ سے بیس فیصد اضافہ والدین پریشان

ویب ڈیسک | ۴ دن پہلے

17

No-Image

 کراچی:(رپورٹ صنوبر گل) مہنگائی کی حالیہ لہر تعلیمی راہ میں بھی رکاوٹ بن گئی۔ کتابوں، کاپیوں اور اسٹیشنری پر پندرہ سے بیس فیصد اضافہ والدین کے لیےوبال جان بن گیا ۔

تفصیلات کے مطابق مہنگائی نے پہلے عوام کی کمر توڑ ڈالی ہے، اور اب کتابیں کاپیاں بھی مہنگی ہوگئی ہیں۔اسٹیشنری کی قیمت بڑھنے سے طلبا و طالبات کے ساتھ ساتھ والدین کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیاہے۔کراچی کے اردو بازار میں موجود خریداروں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومتی پالیسیوں کو برہمی کا اظہار کیا ہے۔

بازاروں میں خریداروں کا رش کم ہے۔دکانداروں کےمطابق کاپیوں کتابوں اور اسٹیشنری کی تمام اشیا پر پندرہ فیصد اضافے سے کاروبارمتاثرہورہاہے ۔

مہنگی درسی کتب اور دیگر سامان سے اسکول، کالج اور جامعات میں زیرتعلیم طلباو طالبات کی تعلیم بھی متاثر ہے۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371