منگل ۱۶ جولائی ۲۰۱۹ -

چڑیا اپنے انڈوں کو بچانے کیلئے ٹریکٹر کے آگے آ گئی،چڑیا دیکھ کر کسان نے ٹریکٹر فوراً روک لیا

ویب ڈیسک | ۴ دن پہلے

22

No-Image

 بیجنگ:  ماں کی محبت کا کوئی نعم البدل نہیں جو اپنی اولاد کو خوشی دینے کیلئے خود تکلیف میں رہتی ہے اور اگر جان پر بن پڑے تو اپنی زندگی کی بھی پرواہ نہیں کرتی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک چڑیا نے کھیت میں انڈے دے رکھے تھے، کسان اپنے روزمرہ معمول کے مطابق ٹریکٹر پر بیٹھ کر ہل چلا رہا تھا کہ اچانک چڑیا اپنے انڈوں کو بچانے کیلئے ٹریکٹر کے آگے آ گئی جیسے کسان کو منع کر رہی ہو۔

یہ منظر دیکھ کر کسان نے ٹریکٹر فوراً روک لیا اور چڑیا کو پانی بھی پلایا اور اس کے انڈوں کو اٹھا کر محفوظ مقام پر رکھ دیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی جسے اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔ جہاں لوگوں نے ماں کی ممتا پرتبصرے کئے وہیں رحم دل ڈرائیور کی تعریف بھی کی۔04 

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371