پير ۱۹ آگست ۲۰۱۹ -

پشاور: ہائیکورٹ نے کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر دو ججز کو نوکری سے برخواست کردیا

ویب ڈیسک | ایک ماہ پہلے

28

No-Image

پشاور:  ہائیکورٹ نے کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر دو ججز کو نوکری سے برخواست کردیا۔

پشاور ہائیکورٹ کے اعلامیہ کے مطابق سول جج طیب علی اور ایڈیشنل سیشن جج ناصر کمال کو کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر برخواست کیا گیا ہے۔ دونوں ججز کو انکوائری کمیٹی کی سفارش کی روشنی میں برخواست کیا گیا ہے۔

دونوں ججز کے خلاف ہائیکورٹ کو شکایات موصول ہونے پر انکوائری کی گئی۔ انکوائری کمیٹی نے تمام ثبوتوں اور موقف جاننے کے بعد ججز کو نوکری سے برخواست کرنے کی سفارش کی تھی۔

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371