جمعرات ۲۲ آگست ۲۰۱۹ -

شکارپور شہر سیاسی مسائل کے وجہ سے گندگی کا ڈھیر بن گیا ہے: امیر جماعت اسلامی

ویب ڈیسک | ۲ ھفتے پہلے

38

No-Image

شکارپور (رپورٹ: عبدالخالق سومرو) جماعت اسلامی شکارپور کی جانب سے شہر  کو  صاف  کرنے اور عوام کی بھلائی کے لیئے 2 ماہ پر مشتمل مہم کی شروعات کردی ہے۔ 

اس  سلسلہ میں جماعت اسلامی ضلع امیر مولانا صدر الدین مہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شکارپور شہر سیاسی مسائل کے وجہ سے گندگی کا ڈھیر بن گیا ہے، شہر بنیادی سہولیات سے محروم ہے، شہر کا پینے کا پانی ناقابل استعمال  ہونے کی وجہ سے عوام بیماریوں میں مبتلا ہورہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ زیر زمین پانی کی خرابی کے اسباب یہ ہیں گٹروں کا اچھے طریقے سے پانی کا اخراج نہ ہونا ، سیم نالوں کی صفائی نہ ہونا، کچی آبادی کا ڈرینج نہ ہونا، پمپنگ اسٹیشنوں  کی بنیاد زیر زمین پانی سے مل جانا، ان اسباب کی وجہ سے زیر زمین پانی خراب ہوگیا ہے۔

میونسپل چیئرمین کی ذمہ داری ہے کہ ڈرینج نالوں کی اچھی طرح صفائی کروائی جائے ، اسٹریٹ لائیٹ نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو رات کو مشکلات سامنہ کرنا پڑتا ہے۔

شہر کے اندر اہم روڈوں اور محلوں میں درخت لگوائے جائیں تاکہ آب ہوا بہتر ہوسکے، پبلک پارکوں کی صفائی کروائی جائے ۔

آخر میں انہوں نے آؤ سنواریں شکارپور کے نام سے مہم کا آغاز کیا جس کے لیئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس کا چیئرمین ایڈووکیٹ علی اصغر پہوڑ کو منتخب کیاگیا ۔ 04

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371