جمعرات ۲۲ آگست ۲۰۱۹ -

مون سون بارشوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس شکارپور میں اجلاس منعقد کیا گیا

ویب ڈیسک | ۲ ھفتے پہلے

29

No-Image

شکارپور(رپورٹ:عبدالخالق سومرو) مون سون بارشوں کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیاْ۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفیس شکارپور میں مون سون بارشوں کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر شکارپور جواد لاڑک کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر شکارپور نے کہا کے بارش کے موقعے پر تمام متعلقہ اداروں کو مون سون کے حوالے سے الرٹ رہنا چاہیئے، تاکے بارش ہو تو اس سے ایمرجنسی کی بنیاد پر نمٹا جا سکے۔

انہوں نے کہا کے نالوں کی صفائی نیچے تک ہونا ضروری ہے، انہوں نے پبلک ہیلتھ کے افسران کو ہدایت کی کے شہر میں جو بھی پمپنگ اسٹیشنس ہیں وہاں جنریٹر اور موٹر صحیح ہونے چاہیئیں اور کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

اگر بارش ہو تو پانی کی نکاسی جلد از جلد ہو سکے، عیدالضحیٰ کے موقع پر گندگی کو صاف کیا جائے تاکے بیماریاں نہ پھیل سکیں ۔ 04

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371