جمع ۲۰ ۲۰۱۹ -

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر مندی کے بادل چھاگئے، ہنڈریڈ انڈیکس تیس ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے چلا گیا

ویب ڈیسک | ایک ماہ پہلے

35

No-Image

 کراچی: (رپورٹ صنوبر گل ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر مندی کے بادل چھاگئے۔

ہنڈریڈ انڈیکس تیس ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے چلا گیا۔کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ کے آغاز سے شروع ہونے والی مندی اختتام تک چھائی رہی۔

مندی کے باعث انڈیکس 30 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے چلا گیا۔اس طرح مارکیٹ 539 پوائنٹس کی کمی سے 29 ہزار 737 کی سطح پربند ہوئی۔ مندی کے باعث کی ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک عشاریہ 81 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

دن بھر مجموعی طور پر 292 کمپنیز کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 204 کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ صرف 64 کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادھر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرز کی قیمت میں استحکام رہا۔ اتار چڑھاؤ کے بعد ڈالرز 158 روپے 25 پیسے کی سطح پر برقرار رہا۔ اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرز کی قیمت بغیر کسی کمی یا اضافے کے 158روپے 70 پیسے برقرار رہی۔

جبکہ سونے کی قیمت میں 550 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد فی تولہ سونا 86 ہزار 800 روپے پر پہنچ گیا۔ 10گرام سونے کی قیمت 472 روپے کے اضافے سے 74 ہزار 417 روپے ہوگئی۔

جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالرز اضافے سے 1500 ڈالرز کی سطح پر پہنچ گیا۔04

Web Portal Developed and Designed by MIT SOFTWARE SOLUTION Hyderabad : http://mitsoftsolution.net, Contact us : (022) 3411371