بھارت کے ساتھ تجارت بحال کرنے کے بارے میں علم نہیں ہے اس پر کچھ نہیں کہہ سکتے: عبدالرزاق داؤد
ویب ڈیسک | ۴ ھفتے پہلے

اسلام آباد:(جمعہ:2019-11-08) مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے دوم پر یکم دسمبر سے فعال ہو جائے گا۔
بھارت کے ساتھ تجارت بحال کرنے کے بارے میں علم نہیں ہے، اس پر کچھ نہیں کہہ سکتے۔
مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ چین کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے پر اپریل میں دستخط کیے گئے تھے۔
پاکستان نے چین کو 5 لاکھ ٹن چاول برآمد کرنے کی پیشکش کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دورہ چین کے دوران امپورٹ نمائش میں 40 ممالک کے وزرائے تجارت شریک تھے۔
ترقی پذیر ممالک کے لیے خصوصی مراعات کا پیکیج جاری رہنا چاہیے اور مغرب کو اس کے خلاف کام نہیں کرنا چاہیے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہیں نواز شریف کی صحت کا علم نہیں، وہ ایک ہفتے سے پاکستان سے باہر تھے۔